ابنا: مصر ميں معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک، اس کے بيٹوں اور اس کي حکومت کے عہديداروں کے خلاف عدالتي فيصلے سے غير مطمئن عوام قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر جمع ہيں ـ مظاہرين نے عدالتي کارروائي کو نمائشي قرار ديا اور عوام کے ان قاتلوں پر دوبارہ مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کياـ اسکندريہ، سويز اور ديگر شہروں ميں بھي ايسے ہي مظاہرے ہوئے ہيں ـ
مظاہرين کا کہنا ہے کہ جب معزول ڈکٹيٹر اور اس کے رفقائے کار کا کوئي گناہ نہيں ہے اور عدالت انہيں بري کر رہي ہے تو پھر سيکڑوں مصري شہريوں کا قتل عام کس نے کيا ہے؟ مظاہرين کا مطالبہ ہے کہ حسني مبارک اور اس سے وابستہ عناصر پر شفافيت کے ساتھ مقدمہ چلايا جائے جنہوں نے انقلابيوں کو بڑي تعداد ميں شہيد کيا ہےـ
ادھر مصر کے وزير اعظم نے مختلف صوبوں کے گورنروں پر زور ديا ہے کہ وہ دوسرے مرحلے کے صدارتي انتخابات ميں احمد شفيق کي حمايت ميں ووٹنگ کروائيں ـ صوبہ بني سويف کے گورنر ماہر بيبرس نے بتايا کہ فوجي کونسل کے ذريعے منصوب کردہ وزير اعظم کمال جنزوري نے ان پر اور ديگر گورنروں پر زور ديا ہے کہ احمد شفيق کے حق ميں ووٹنگ کروائيں جنہيں فوجي کونسل کي حمايت حاصل ہےـ بيبرس نے صوبہ بني سويف کے عہديداروں کے ايک خفيہ اجلاس ميں بتايا کہ جنزوري نے گزشتہ منگل کو گورنروں سے اپني ملاقات ميں حکم ديا کہ احمد شفيق کو ووٹ ديا جائےـ
دوسري جانب جماعت اسلامي کونسل کے نائب سربراہ احمد يوسف نے حسني مبارک حکومت کي باقيات کي اقتدار ميں واپسي کي بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد شفيق اگر فتحياب ہوئے تو وہ پارليمنٹ کو منحل کرنے کي کوشش کريں گے، جس کے نتيجے ميں حکومت بھي گر جائے گي ـ احمد يوسف نے مصر ميں بد امني اور تشدد کے واقعات کے لئے حسني مبارک حکومت کي باقيات کو ذمہ دار قرار ديتے ہوئے کہا کہ اخوان المسلمين کے اميدوارمحمد مرسي کے صدارتي اليکشن جيتنے کے امکانات روشن ہيں-
خاص طور پر اس لئے بھي کہ پہلے مرحلے کے انتخابات ميں ستائيس ملين مصري شہريوں نے اپنے حق رائے دہي کا استعمال کيا تھاـ جماعت اسلامي اس سے قبل صوبہ بني سويف ميں محمد مرسي کي حمايت ميں ايک جلسہ منعقد کر چکي ہےـ
ياد رہے کہ دوسرے مرحلے ميں پہنچنے والے اميدواروں محمد المرسي اور احمد شفيق کو پہلے مرحلے ميں بالترتيب چوبيس اعشاريہ آٹھ اور تيئيس اعشاريہ سات فيصدي ووٹ ملے تھےــ.......
/169